Live Updates

سابق سینیٹر عباس آفریدی کوہاٹ میں گیس لیکج کے دھماکہ میں جاں بحق

جمعہ 6 جون 2025 13:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) سابق سینیٹر عباس آفریدی جمعہ کو کوہاٹ کے اعظم باغ میں گیس لیکج کے دھماکے میں جاں بحق ہوگئے۔ گزشتہ روز اعظم باغ میں گیس لیکیج کے دھماکے میں زخمی ہونے کے بعد عباس آفریدی کو سی ایم ایچ کھاریاں برن سینٹر میں داخل کرایا گیا جو آج ( جمعہ کو) انتقال کر گئے۔ عباس آفریدی کی نماز جنازہ بابری بانڈہ، کوہاٹ میں ادا کی جائے گی۔

عباس آفریدی مارچ 2009 میں آزاد امیدوار کے طور پر سینیٹ آف پاکستان کے لیے منتخب ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے 19 مارچ 2014 کو ٹیکسٹائل انڈسٹری کے وفاقی وزیر کے طور پر حلف اٹھایا۔ بعد ازاں انہوں نے پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل-این) کے امیدوار کے طور پر این اے ۔ 32 کوہاٹ سے 2018 کے عام انتخابات میں بھی حصہ لیا لیکن کامیاب نہ ہو سکے ۔ انہوں نے 44ہزار154 ووٹ حاصل کیے اور انہیں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شہریار آفریدی نے شکست دی۔

انہوں نے 2024 کے عام انتخابات میں این اے ۔35 کوہاٹ سےپاکستان مسلم لیگ (ن)کے امیدوار کی حیثیت سے حصہ لیا لیکن کامیاب نہ ہو سکے ۔ سابق سینیٹر عباس آفریدی کے انتقال پر ملک بھر کے سیاست دانوں اور رہنماؤں نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات