فوڈ اتھارٹی نے 1500 لیٹر کیمیکل ملا دودھ پکڑ لیا

جمعہ 6 جون 2025 14:40

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمدعاصم جاوید کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز (باقر رسول انور) کی زیر نگرانی کیمیکل مِلا زہریلا دودھ بنانے والے مافیا کے خلاف بھرپور ایکشن لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے قصور میں دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران 1500 لیٹر کیمیکلز سے تیار دودھ موقع پر تلف کر کہ گاڑی کو قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کروادیا. پانی میں پاؤڈر، کیمیکلز اور گھی ڈال کر دودھ جیسا سفید گاڑھا محلول لاہور میں سپلائی کیا جارہا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ صحت دشمن عناصر کیخلاف فیس بک ایپلی کیشن، ٹال فری نمبر 1223 پر شکایات درج کروائیں۔\378