Live Updates

حماس کی اسرائیل کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی کیلئے نئے مذاکرات پر آمادگی

امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف کی تجاویز کو حماس نے مسترد نہیں کیا تھا،حماس کے چیف مذاکرات کار

جمعہ 6 جون 2025 14:45

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کے ساتھ غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے نئے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے سینیئر رہنما خلیل الحیا نے ایک بیان میں کہا کہ ہم ایک نئی، سنجیدہ مذاکراتی کوشش کے لیے تیار ہیں، جس کا مقصد مستقل جنگ بندی معاہدہ حاصل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ثالثی کرنے والے ممالک سے رابطے جاری ہیں تاکہ معاہدے کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔حماس کے چیف مذاکرات کار نے واضح کیا کہ امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف کی تجاویز کو حماس نے مسترد نہیں کیا تھا، بلکہ صرف ان میں چند ترامیم کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات