Live Updates

پنجاب کی جیلوں میں عید قربان پر قیدیوں کے لیے خصوصی مینو جاری

قیدیوں کو عید کے تینوں روز لذیذ پکوان فراہم کیے جائیں گے‘آئی جی میاں فاروق نذیر

جمعہ 6 جون 2025 15:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء) آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے عید الاضحی کے موقع پر پنجاب بھر کی جیلوں کے لیے خصوصی کھانے کے مینو کے احکامات جاری کر دیئے ،قیدیوں کو عید کے تینوں روز لذیذ پکوان فراہم کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ مراسلے کے مطابق عید کے پہلے روز ناشتے میں حلوہ دیا جائے گا،دوپہر اور شام کے کھانے میں چکن قورمہ، پلا اور روٹی فراہم کی جائے گی۔

دوسرے اور تیسرے روز کے کھانے قربانی کے گوشت سے تیار ہوں گے۔آئی جی جیل کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات مخیر حضرات کے تعاون سے ممکن ہوں گے۔ تمام سپرنٹنڈنٹس جیل کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ عید کے تینوں روز خود جیل میں موجود رہیں۔اس کے علاوہ ڈی آئی جی رینک کے افسران قیدیوں کے ساتھ نماز عید ادا کریں گے جبکہ عید پر ملاقاتوں کے لیے بھی خصوصی انتظامات اور ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :