فیصل کریم کنڈی کا سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

جمعہ 6 جون 2025 16:44

فیصل کریم کنڈی کا سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی کی شہادت پر گہرے رنج ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ، انہوں نے مرحوم کے والد سینیٹر شمیم آفریدی ، مرحوم کے بھائی ،پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات امجد آفریدی اور دیگر لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم سب انکے ساتھ برابر کے شریک ہیں ، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید عباس آفریدی کے درجات بلند کرے اور انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی گزشتہ روز اپنے حجرہ میں ایک دھماکہ میں ساتھیوں سمیت شدید زخمی ہوگئے تھے ، انکی رہائش گاہ پر ہونے والے دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اعلیٰ حکام سے دھماکہ کی نوعیت کے حوالہ سے تحقیقات کی ہدایات بھی جاری کیں تھیں انہوں نے متعلقہ حکام کو یہ ہدایات بھی جاری کی تھیں کہ اس حوالہ سے شفاف انکوائری کی جائے اور اس میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔