آصفہ بھٹو زرداری کی اٹلی کے قومی دن کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت

تقریب میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ونگ کی صدر فریال تالپور بھی شریک ہوئیں

جمعہ 6 جون 2025 17:43

آصفہ بھٹو زرداری کی اٹلی کے قومی دن کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے اٹلی کے قومی دن کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت۔ یہ تقریب قونصل جنرل فبریزیو بیئیلی کی جانب سے منعقد کی گئی۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ونگ کی صدر و رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور بھی تقریب میں موجود تھے ۔تقریب میں سعودی عرب، قطر، ترکی، جاپان، فرانس، جرمنی، انڈونیشیا، ملائیشیا اور دیگر ممالک کے قونصل جنرلز اور معزز مہمانوں نے بھی شرکت کی۔