Live Updates

بھارت میں بچی کے ساتھ گینگ ریپ کا دلخراش واقعہ، ماں سہولت کار بن گئی

بچی کو مختلف مقامات پر گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا اور اسے زبان کھولنے پر قتل کی دھمکیاں دی گئی تھیں

جمعہ 6 جون 2025 19:00

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2025ء)بھارت میں بی جے پی سے تعلق رکھنے والی خاتون کا اپنے بوائے فرینڈ اور اس کے دوستوں کو چھوٹی بیٹی کے ساتھ گینگ ریپ کی سہولت فراہم کرنے کے الزامات پر گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق خاتون اپنے شوہر سے الگ ہوکر اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ رہ رہی تھی اور چھوٹی بیٹی اس کے ساتھ ہی رہتی تھی۔

(جاری ہے)

جب بچی اپنے والد کے گھر گئی تو اس کی حالت دیکھ کر والد کو شک ہوا اور تفتیش کرنے پر پتہ چلا کہ اس کے ساتھ متعدد مرتبہ گینگ ریپ کیا گیا ہے۔ بچی کے والد نے رانی پور پولیس اسٹیشن پر درخواست جمع کرادی ہے اور پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق بچی کو مختلف مقامات پر گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا اور اسے زبان کھولنے پر قتل کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات