
سردار ایاز صادق کی عید الاضحی کے پر مسرت موقع پر امت مسلمہ اور پاکستانی قوم کو مبارکباد
جمعہ 6 جون 2025 21:33

(جاری ہے)
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ عید کا حقیقی پیغام محتاجوں، یتیموں اور کمزور طبقات کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے اردگرد موجود مستحق افراد کی مدد کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ عید کی خوشیوں میں انہیں شامل کر کے ہم اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کر سکتے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے عید الاضحیٰ کے موقع پر صفائی و ستھرائی کا خاص خیال رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سنتِ ابراہیمی کی پیروی میں قربانی ادا کرنا ہمارا دینی فریضہ ہے، تاہم اس کے ساتھ ساتھ صفائی، نظم و ضبط اور سماجی ذمہ داریوں کا خیال رکھنا بھی ہم سب کی مشترکہ ذمے داری ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ قربانی کی باقیات اور کھالیں حکومتی ہدایات کے مطابق مناسب انداز میں ٹھکانے لگائی جائیں تاکہ صفائی کا نظام متاثر نہ ہو اور بیماریوں کے پھیلاؤ اور ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ خوشی اور مسرت کے اس موقع پر ہمیں اپنے مظلوم کشمیری اور فلسطینی بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہیے جو آزادی اور بنیادی انسانی حقوق کے حصول کے لیے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں۔ بھارت اور اسرائیل کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کی خاموشی اور بے حسی قابلِ تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوامِ عالم کو اس صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کو انصاف فراہم کرنے کے لیے مؤثر اور فوری اقدامات کرنے چاہیے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے اس موقع پر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں عید الاضحیٰ کی حقیقی روح کو سمجھنے، اس پر عمل کرنے اور قربانی، ایثار اور اطاعت جیسے اعلیٰ اسلامی اقدار کو اپنی زندگیوں میں اپنانے کی توفیق عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مبارک دن امتِ مسلمہ اور بالخصوص پاکستانی قوم کے لیے باعثِ برکت، خوشی اور روحانی ارتقائ کا ذریعہ بنے، اور ہم سب اخوت، اتحاد اور یکجہتی کے جذبے کو فروغ دے کر ایک پرامن اور فلاحی معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔
مزید اہم خبریں
-
آئی سی سی ججوں پر امریکی پابندیاں نظام انصاف کے لیے نقصان دہ، وولکر ترک
-
بجلی میٹروں کا نیا نظام متعارف کرانے کا مطلب کہ عام صارفین سے ہرصورت لوٹ مار کرنی ہے
-
وفاقی حکومت نے اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں 500فیصد اضافہ کردیا
-
سعودی ولی عہد کا وزیراعظم پاکستان کا خصوصی استقبال،خود گاڑی چلا کر ظہرانے میں لے کر گئے
-
چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری کیلئے حکومت اور اپوزیشن کو سنجیدہ مذاکرات کرنا ہوں گے
-
مطالبہ ہے کہ بجٹ میں ایک لاکھ 25 ہزار ماہانہ تنخواہ والے ملازمین کو ٹیکس سے استشنی دی جائے
-
اداکارائیں ہدایت کاروں کی جانب سے ہراساں کرنے سے متعلق جھوٹ بولتی ہیں‘خلیل الرحمن قمر
-
بلاول بھٹو زرداری نے سی پیک کی طرح پاک بھارت اقتصادی راہداری کی تجویز دے دی
-
عید الاضحی کے روز مزید سولہ فلسطینی ہلاک، حماس
-
سکیورٹی فورسز کی ضلع کچھی میں کارروائی، فتنة الہندوستان کے 2 دہشتگرد ہلاک کردیئے
-
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان کے خصوصی ظہرانے میں بطور مہمانِ خاص شرکت،دونوں رہنماؤں کے مابین غیر رسمی گفتگو
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ضلع کچھی میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.