Live Updates

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان کے خصوصی ظہرانے میں بطور مہمانِ خاص شرکت،دونوں رہنماؤں کے مابین غیر رسمی گفتگو

جمعہ 6 جون 2025 22:13

وزیراعظم شہباز شریف کی  سعودی ولی عہد شہزادہ  سلمان  کے  خصوصی ظہرانے ..
مکۃ المکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شاہی دیوان میں ولی عہد و وزیر اعظم سعودی عرب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے دئیے گئے خصوصی ظہرانے میں بطور مہمانِ خاص شرکت کی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ظہرانے میں سعودی ولی عہد نے وزیرِ اعظم کا خصوصی استقبال کیا اور خود گاڑی چلا کر وزیرِ اعظم کو ظہرانے میں شرکت کیلئے لے کر گئے۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے مابین غیر رسمی گفتگو ہوئی۔ظہرانے میں مشرق وسطی کے اہم رہنماؤں سمیت سعودی کابینہ کے ارکان اور اعلی سعودی سول و عسکری قیادت شریک تھی ۔وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد کی جانب سے شاندار استقبال اور ظہرانے میں بطور مہمان خاص شرکت، پاکستان و سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات اور وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کا مظہر ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات