Live Updates

متروکہ وقف املاک بورڈ، وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا پاکستان میں سکھ برادری کی دو اہم مذہبی تقریبات پر یاتریوں کے استقبالیہ اجلاس کا انعقاد

جمعہ 6 جون 2025 21:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) متروکہ وقف املاک بورڈ، وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر انتظام، پاکستان میں سکھ برادری کی دو اہم مذہبی تقریبات "شہیدی دن گورو ارجن دیو جی" اور "مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی" کے موقع پر یاتریوں کے استقبال، قیام و طعام، ٹرانسپورٹ، میڈیکل سہولیات اور دیگر انتظامات مکمل کر لیے گئے۔

اس حوالے سے ایک اہم انتظامی اجلاس جمعہ کے روز ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز، سیف اللہ کھوکھر کی زیر صدارت شرائنز برانچ، متروکہ وقف املاک بورڈ میں منعقد ہوا۔ترجمان بورڈ کے مطابق، ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز نے کہا کہ وفاقی وزیر سردار محمد یوسف اور چیئرمین بورڈ ڈاکٹر ساجد محمود چوہان کے احکامات کی روشنی میں یاتریوں کی مہمان نوازی کے لیے تمام تر تیاری مکمل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی بھارتی یاتریوں کے استقبال کے لیے ریڈ کارپٹ بچھایا جائے گا۔ سکھ یاتریو ں کی پاکستان آمد کے شیڈول کے مطابق پردھان پاکستان سکھ گورودوارہ پر بندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑہ اور ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللہ کھو کھو مقامی سکھ رہنماوں اور میڈیا نمائندگا ن کے ہمراہ9جون کو واہگہ بارڈر پر بھارتی سکھ یاتریوں کے استقبال کے لیے جائیں گے تاہم بھارت کی جانب سے تاحال واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارتی یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی گئی جو ایک افسوسناک امر ہے۔

یہ استقبال علامتی طور پر ہو گا تاکہ دنیا کو پاکستان کا اقلیت نواز ملک دوست اور بین المذاہب ہم آہنگی پر مبنی چہرہ دکھایا جا سکے۔یاد رہے کہ گورو ارجن دیو جی سکھ مذہب کے پانچویں گرو تھے جنہیں سکھ برادری کا پہلا شہید بھی مانا جاتا ہے۔ وہ اپنے اصولوں، امن پسندی اور مذہبی آزادی کے دفاع میں شہید ہوئے یہ دن سکھ مت میں ایک انتہائی اہم اور مقدس موقع سمجھا جاتا ہے، جو دنیا بھر میں سکھ عقیدت مندوں کے ذریعے عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے۔

ترجمان کے مطابق ان مذہبی تقریبات کا انعقاد پاکستان کے مختلف گوردواروں میں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ کیا جائے گا جن میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے یاتریوں کی آمد متوقع ہے۔ پاکستان سکھ گورو دواہ پر بندھک کمیٹی اور متروکہ وقف املاک بورڈ نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ ان تقریبات کی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں مثر کوریج کو یقینی بنائیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات