شہبازشریف جاتی امرا اور آصف زرداری اسلام آباد میں عید منائیں گے

جمعہ 6 جون 2025 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری اسلام آباد جبکہ وزیراعظم شہباز شریف جاتی امرا لاہور میں نماز عید ادا کریں گے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زداری کی عید دورہ امریکا سے واپسی پر راستے میں ہو گی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی راولپنڈی میں عید منائیں گے، سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان اپنے آبائی علاقے ابوالخیل میں عیدالاضحی گزاریں گے۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور گورنر فیصل کریم کنڈی ڈیرہ اسماعیل خان میں عید منائینگے۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمرایوب عید پر ہری پور میں ہوں گے، پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر آبائی علاقے بونیرمیں عید منائیں گے۔ سابق چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی عیدالاضحی پرکوئٹہ میں ہوں گے جبکہ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید اپنے شہر راولپنڈی میں عید منائیں گے۔