چشمہ کینال کی کمزور دیواریں ،لیکج سنگین مسئلہ ہے، ہارون اختر خان کی فوری مرمت ،تعمیراتی کام شروع کرنے کی ہدایت

جمعہ 6 جون 2025 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر کی زیر صدارت ہونے والے وزارت صنعت و تجارت کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیاہے جس میں چشمہ رائٹ بینک کینال کی مرمت کے حوالے سے جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

اعلامئے میں کہا گیاہے کہ ہارون اختر خان نے کہا کہ ہیڈ جمہ کے قریب ڈسٹری بیوٹریز 14 اور 15پر لیکج کی نشاندہی ہو ئی ، چشمہ کینال کی کمزور دیواریں اور لیکج ایک سنگین مسئلہ ہے، کسان اور صنعتیں ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، کسانوں کے اس مسائل کو فوری حل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہمیشہ کسانوں کے مسائل کو ترجیح دی، چشمہ کینال بہت سے کسانوں کے لیے پانی کا واحد ذریعہ ہے، لیکج سے کسان اور صنعتیں متاثر ہو رہی ہیں،۔ہارون اختر خان نے فوری مرمت اور تعمیراتی کام شروع کرنے کی ہدایت اور مرمتی اقدامات کی نگرانی کے لیے کمیٹی قائم کر دی۔ کمیٹی کو مرمت و تعمیراتی کام کی رپورٹ پیش کرنے کا ٹاسک دیا گیاہے ۔