Live Updates

مصر میں پاکستانی سفیر عامر شوکت سے الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمان کی ملاقات

ہفتہ 7 جون 2025 00:00

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2025ء) مصر میں پاکستانی سفیر عامر شوکت سے الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے ملاقات کی اور الخدمت کی طرف سے غزہ کیلئے جاری انسانی بنیادوں کی امدادی سرگرمیوں بالخصوص مصر میں فلسطینی عوام کیلئے کی جانے والی مویشیوں کی قربانی سے متعلق آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

مصر میں پاکستانی سفارتخانہ کی طرف سے ایکس پر پوسٹ میں بتایا گیا کہ پاکستانی سفیر عامر شوکت سے ملاقات کے دوران الخدمت فائونڈیشن کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے غزہ کے مسلمانوں کیلئے الخدمت فائونڈیش کی جاری ریلیف کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔

انہوں نے مصر میں غزہ کے مسلمانوں کیلئے عیدالاضحیٰ کے موقع پر کی جانے والی قربانیوں سے بھی آگاہ کیا۔ پاکستانی سفیر عامر شوکت نے الخدمت فائونڈیشن اور ڈاکٹر حفیظ الرحمان کی کوششوں کی تعریف کی اور انسانیت کے اس عظیم مقصد کیلئے بھرپور تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ ایکس پوسٹ میں اس ملاقات کی تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات