Live Updates

چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، چیف آف نیول اسٹاف اور چیف آف ایئر اسٹاف کی عید الاضحیٰ پر پاکستانی قومِ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد

ہفتہ 7 جون 2025 00:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2025ء) چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، چیف آف نیول اسٹاف اور چیف آف ایئر اسٹاف نےعید الاضحیٰ کے بابرکت موقع پر پاکستانی قومِ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔جمعہ کو آئی ایس پی آر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ افواجِ پاکستان ملک میں پائیدار امن، خوشحالی اور قومی یکجہتی کے لیے دعا گو ہیں۔

ہم پاکستانی قوم کی بے مثال استقامت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اورمسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بہادر شہریوں کی قربانیوں کو سراہتے ہیں جو مادرِ وطن میں امن اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ہر دم کوشاں ہیں۔بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عید الاضحیٰ ایثار، قربانی اور اتحاد کا مقدس پیغام ہے۔

(جاری ہے)

اللہ کرے کہ یہ مبارک موقع ہمارے معاشرے میں ہم آہنگی کو فروغ دے اور اس ناقابلِ تسخیر قوم کے طور پر ہمارے اتحاد کو مزید مضبوط کرے۔

افواجِ پاکستان قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور ملک کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے اپنے مقدس فریضہ پر پوری استقامت سے قائم ہیں۔اس عظیم قربانی کے دنِ ہم شہداء پاکستان کے عظیم خاندانوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جن کے پیاروں نے امن اور وطنِ عزیز کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات