تاجک سفیر کی عیدالاضحیٰ پر پاکستانی قوم کو مبارکباد

ہفتہ 7 جون 2025 16:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2025ء) پاکستان میں جمہوریہ تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف تویر نے پاکستانی عوام اور قیادت کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی ہے۔عیدالاضحیٰ کے موقع پر ہفتہ کو اپنے پیغام میں انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ عیدالاضحیٰ کا یہ مقدس دن پاکستان اور پورے خطے میں امن، خوشحالی اور اتحاد کا پیغام لے کر آئے۔

سفیر نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر میں پاکستان کی قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور برادر ملک کی ترقی اور خوشحالی کا خواہشمند ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا عیدالاضحیٰ کے اس خاص دن پرمیں پاکستانی عوام کو آزادی کے بعد شاندار کامیابیاں حاصل کرنے پر دل کی گہرائیوں سے نیک خواہشات کا اظہار کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تاجکستان اور پاکستان کے درمیان دوستی اور تعاون کا مضبوط رشتہ ہے اور ہم آئندہ سالوں میں اپنے تعلقات کے مزید استحکام کرنے کے منتظر ہیں۔

اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی عوام کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ یہ دن پاکستان کی بھرپور اسلامی تاریخ اس کی متحرک ثقافت اور اس کے روشن مستقبل کا جشن ثابت ہو۔