Live Updates

قومی زبان کے فروغ کے شعبہ کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر کی پوری قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

ہفتہ 7 جون 2025 16:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2025ء) قومی زبان کے فروغ کے شعبہ (این ایل پی ڈی) کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر نے عیدالاضحیٰ 1446 ہجری کے موقع پر پاکستانی عوام اور امت مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ 7 جون 2025 کی عیدالاضحیٰ پاکستانی عوام کے لیے ایک خاص فخر کی حامل ہے کیونکہ بھارت کی جارحیت کے خلاف حالیہ کامیابی پر خوشیوں اور اعزاز کا باعث ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے حال ہی میں عالمی سطح پر ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے جس سے عالمی برادری میں پاکستان کی عزت میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کشیدگی کے دوران مثالی قومی اتحاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری قوم یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہونے پر مبارکباد کی مستحق ہے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اتحاد کے اس جذبے کو برقرار رکھے اور پاکستان اور اس کے عوام کو دنیا کی اقوام میں باوقار اور مضبوط بنائے۔ ڈاکٹر محمد سلیم مظہر نے اپنے پیغام کا اختتام ملک کے لیے امن، ترقی اور مسلسل اتحاد کی خواہش کے ساتھ کیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات