وزیراعظم محمد شہباز شریف کے سردار ایاز صادق ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو ٹیلی فون،عید الضحیٰ کی مبارکباد دی

اتوار 8 جون 2025 14:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، وفاقی وزیر قومی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور وفاقی وزیر مواصلات ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے عید الضحیٰ کے موقع پر ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آفس پریس ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم نے گورنرز کو بھی عید الضحیٰ کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تمام رہنماؤں نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور وزیر اعظم کو عید الاضحٰی کی مبارک باد دی اور وزیر اعظم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔