Live Updates

پاکستان بازار پولیس کا گٹکاماوا کے کارخانے پر چھاپہ،ملزم گرفتار،گٹکا ماوا،چھالیہ برآمد

اتوار 8 جون 2025 18:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2025ء) پاکستان بازار پولیس نے اورنگی ٹائون سیکٹر ساڑھے 11میں رہائشی مکان میں قائم گٹکاماوا کے منی کارخانے پر چھاپہ مار کرایک ملزم کو گرفتار کرکے کارخانے سے200پڑیاں گٹکا ماوا، بھیگی ہوئی چھالیہ، ٹب ،ڈرم، تمباکو، پیکنگ ریپرز و دیگر سامان برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق پولیس نے گرفتارملزم عزیز عرف اسامہ ولد عبدل کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات