پاکستانی ریسلر اطہر زاہد نے بھارتی حریف کو شکست دیکر قوم کو عید کا تحفہ دیدیا

انٹرنیشنل چیمپیئن شپ کے ٹائٹل کا دفاع کیا‘کامیابی پاکستان کے 25 کروڑ عوام کے لیے عید کا تحفہ ہے، اطہرزاہد

پیر 9 جون 2025 11:40

کٹھمنڈو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)پاکستانی ریسلر اطہر زاہد نے کٹھمنڈو میں بھارتی حریف کو شکست دے دی۔اطہر زاہد نے سمرات وریندر کو شکست دے کر انٹرنیشنل چیمپیئن شپ کے ٹائٹل کا دفاع کیا۔

(جاری ہے)

ریسلر اطہر زاہد نے اپنی جیت عید کے دن پاکستانی قوم کے نام کر دی۔اس حوالے سے اطہر زاہد کا کہنا ہے کہ میری یہ کامیابی پاکستان کے 25 کروڑ عوام کے لیے عید کا تحفہ ہے۔