Live Updates

رائل چیلنجرز بنگلور کی جیت پر بھگدڑ سے ہلاکتیںہ، کوہلی کیخلاف پولیس کو شکایت درج

کوہلی نے وکٹری پریڈ مکمل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مرنے والوں سے تعزیت کا اظہار کیا تو مداح بھڑک اٹھے

پیر 9 جون 2025 12:10

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)آئی پی ایل کی ٹیم رائل چیلجرز بنگلور کی فتح کی خوشی میں ہونے والے جشن کے دوران بھگدڑ مچنے سے ہونے والی ہلاکتوں پر بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کے خلاف بھی پولیس کو شکایت کی گئی ہے۔پہلی بار آئی پی ایل جیتنے کے بعد ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں 2 مختلف مقامات پر جشن کے دوران بھگڈر مچنے کے واقعات پیش آئے جس میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہجوم اس وقت بے قابو ہوا جب شائقین کی بڑی تعداد ایم چنا سوامی اسٹیڈیم کے باہر جمع ہوگئی جہاں کرناٹکا اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ٹیم کے اعزاز میں تقریب رکھی گئی تھی۔ویرات کوہلی نے وکٹری پریڈ مکمل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مرنے والوں سے تعزیت کا اظہار کیا جس پر مداح بھڑک اٹھے اور انہیں وکٹری پریڈ جاری رکھنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

ریاست کرناٹکا کے وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر رائلز چیلنجرز بنگلور کی ٹیم انتظامیہ کے 11 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔اب اطلاعات ہیں کہ بھارت کے نامور کرکٹر ویرات کوہلی کے خلاف بھی بنگلور کے کوبن پارک پولیس اسٹیشن میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے تاہم پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کوہلی کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔کوہلی کے خلاف درخواست سوشل ورکر ایچ ایم وینکٹیش کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں کوہلی پر آئی پی ایل کے ذریعے جوئے کو فروغ دینے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں اور کہا گیا ہے کہ ان کے اکسانے کی وجہ سے یہ سانحہ پیش آیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی کے خلاف درخواست کو حالیہ کیس کے تناظر میں دیکھا جائے گا۔دوسری جانب بنگلور کی ہائیکورٹ نے رائل چیلنجرز بنگلور کے 4 عہدیداروں کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات