Live Updates

چوٹیاریوں ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے4نوجوانوں کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی

پیر 9 جون 2025 13:30

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2025ء) ضلع سانگھڑ کے تفریحی مقام چوٹیاریوں ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے4نوجوانوں کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی شہر کھپرو میں ادا کر دی گئی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں پاکستان پیپلز پارٹی سانگھڑ کے ضلعی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی علی حسن ہنگورجو، رکنِ قومی اسمبلی شازیہ عطا مری کے بھائی اکبر مری، جنرل سیکرٹری عمر گل ہنگورجو، تعلقہ کھپرو کے انفارمیشن سیکرٹری وارث درس، چیئرمین میونسپل کمیٹی کھپرو امتیاز حسین درس سمیت علاقے کے دیگر معززین و شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ عید کے دوسرے دن کھپرو سے تعلق رکھنے والے 4نوجوان احتشام، عمر، امان اللہ اور شاہ زیب چوٹیاریوں ڈیم میں نہانے کے دوران ڈوب کر جاں بحق ہو گئے تھے۔ چاروں نوجوان حافظ قرآن تھے۔ حادثے نے پورے علاقے کو غمزدہ کر دیا ہے۔ شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تفریحی مقامات خصوصاً آبی ذخائر پر حفاظتی اقدامات سخت کیے جائیں ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات