گھوٹکی، موٹروے ایم 5 پر تیز رفتار ٹرک الٹ گیا، 3 افراد جاں بحق

پیر 9 جون 2025 16:30

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)سندھ کے شہر گھوٹکی میں موٹروے ایم 5 پر تیز رفتار ٹرک حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

موٹر وے پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 8 سے زائد افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حادثے میں زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کا تعلق علی پور جتوئی سے ہے۔ٹرک میں موجود متعدد مویشی بھی زخمی ہوئے ہیں۔موٹر وے پولیس نے بتایا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔