Live Updates

معاشی استحکام کی جانب پیش قدمی، برآمدات، ٹیکس وصولی اور سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ اضافہ ہوا ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

پیر 9 جون 2025 16:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2025ء) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، برآمدات 6.8 فیصد اضافے سے 27 ارب 30 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئیں، ایف بی آر ٹیکس وصولی 25.9 فیصد بڑھ کر 10 ہزار 234 ارب روپے تک پہنچ گئی، سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی سے سٹاک مارکیٹ میں 52.6 فیصد اضافہ ہوا۔

پیر کو اکنامک سروے جاری کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ مالی اعداد و شمار معاشی بہتری کے واضح ثبوت فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ برآمدات میں 6.8 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں رواں مالی سال کے دوران برآمدات کا مجموعی حجم 27 ارب 30 کروڑ امریکی ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی برآمدی شعبے کے لیے مراعات، سازگار پالیسیوں اور بہتر بزنس ماحول نے اس پیش رفت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ٹیکس وصولی میں بھی 25.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور رواں مالی سال میں مجموعی محصولات 10 ہزار 234 ارب روپے کی سطح تک پہنچ چکے ہیں جو مالی نظم و ضبط اور محصولات میں وسعت کا واضح اشارہ ہے۔سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کے حوالے سے وزیر خزانہ نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 52.6 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں، سیاسی استحکام اور آئی ایم ایف پروگرام کی کامیاب تکمیل کے اثرات سرمایہ کار برادری میں اعتماد کا باعث بنے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات