Live Updates

پ*فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر،پاکستان کی قومی فٹبال ٹیم میانمار پہنچ گئی

ؔپاکستان اور میانمار کا اہم میچ 10 جون کو میانمار کے دارالحکومت ینگون کے تھوونا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

پیر 9 جون 2025 17:00

hینگون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2025ء)پاکستان کی قومی فٹبال ٹیم آئندہ اہم مقابلے کے لیے میانمار پہنچ گئی ہے جہاں وہ فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر کے سلسلے میں میانمار سے مقابلہ کرے گی۔ ٹیم نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے براستہ بنکاک،میانمار کے شہر ینگون پہنچی۔پاکستان ٹیم پیر سے تھوونا سٹیڈیم میں باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان اور میانمار کے درمیان یہ اہم میچ 10 جون کو میانمار کے دارالحکومت ینگون کے تھوونا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3:30 بجے شروع ہو گا۔ گروپ ای میں پاکستان کے علاوہ شام، افغانستان اور میزبان میانمار کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔ پاکستانی کوچنگ سٹاف نے امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور مداحوں کو ایک پرجوش اور سنسنی خیز میچ دیکھنے کو ملے گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات