Live Updates

٪پنجاب میں 3 روز میں سب سے بڑا کلین اپ آپریشن کر کے پنجاب حکومت نے اپنا سابقہ ریکارڈ بھی توڑ دیا ،مریم اورنگزیب

راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں اس آپریشن میں حصہ لینے والے ورکروں کو خصوصی اعزازیہ دیا جائے گا ویسٹ سے انرجی کا منصوبہ جلد لاہور سے شروع کیا جائے گا جبکہ لاہور کے ساتھ فیصل آباد اور راولپنڈی میں بائیو گیس کے منصوبوں کا بھی اسی سال آغاز کیا جائے گا،پریس کانفرنس

پیر 9 جون 2025 17:00

A راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2025ء) سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب میں 3 روز میں سب سے بڑا کلین اپ آپریشن کر کے پنجاب حکومت نے اپنا سابقہ ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں اس آپریشن میں حصہ لینے والے ورکروں کو خصوصی اعزازیہ دیا جائے گا ویسٹ سے انرجی کا منصوبہ جلد لاہور سے شروع کیا جائے گا جبکہ لاہور کے ساتھ فیصل آباد اور راولپنڈی میں بائیو گیس کے منصوبوں کا بھی اسی سال آغاز کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے عیدالاضحیٰ کے حوالے سے تین روزہ صفائی آپریشن کی تکمیل کے بعد گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 3 روز میں سب سے بڑا کلین اپ آپریشن کیا گیا پنجاب کے تمام سابقہ آپریشن کا ریکارڈ اس دفعہ توڑ دیا گیا ہے ڈیڑھ کروڑ سے زائد ویسٹ بیگز تقسیم کئے گئے پہلی بار ڈیجیٹل طریقہ کار اختیار کیا گیا شہریوں نے یہ تسلیم کیا کہ قربانی کے ساتھ ستھرا پنجاب کے ورکرز پہنچ جاتے تھے انہوں نے کہا کہ تمام آلائشوں کا ڈیٹا ڈیجیٹل ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کیا جاتا تھا اس دفعہ عید صفائی آپریشن میں سیف سٹی کے کیمرون سے بھی مدد لی گئی ہر ضلع نے ایک دوسرے سے بڑھ کر کام کیا، ورکرز نے شدید گرمی میں کام کیا اس سے پہلے ستھرا پنجاب کا کسی نے تصور نہیں کیا تھا کوڑے کو دروازوں سے اٹھایا گیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اگلا منصوبہ ہے کہ کوڑے سے گیس تیار کی جائے انہوں نے پورے پنجاب کے افسران کو وزیراعلٰی پنجاب کی جانب سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے بھی ضلعی انتظامیہ کا زبردست ساتھ دیا پورا پاکستان پنجاب کو اور وزیراعلٰی پنجاب کو شاباش دے رہا ہے وزیراعلٰی پنجاب کی نیت عوام کے لئے کام کرنے اور ریلیف دینے کی نیت ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے بارے میں کہا گیا کہ ہم نے پنجاب میں میڈیا مینجمنٹ کی تین روز سے میں راولپنڈی میں ہوں، پورے پنجاب میں ذیشان رفیق انتظامات دیکھتے رہے شہریوں کا تعاون رہے تو کوئی بھی چیز نا مکمن نہیں ہے باقی صوبوں سے بھی کہیں گے کہ کام کریں تنقید نہیں کریں پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا پراجیکٹ ہے پنجاب حکومت نے اپنا بنایا ہوا سابقہ ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے شہریوں نے پنجاب حکومت کی کاوشوں کو خوب سراہا ہے انہوں نے کہا کہ ویسٹ سے انرجی کا منصوبہ جلد لاہور سے شروع کیا جائے گا بائیو گیس کے منصوبوں کا بھی اسی سال آغاز کیا جائے گا تمام ورکرز کو گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی اعزازیہ دیا جائے انہوں نے کہا کہ بائیو گیس کے منصوبوں کا آغاز لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی میں بھی کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ صفائی آپریشن میں 30 ارب مالیت کی مشینری مختص کی گئی تھی ماسٹر کنٹرول روم قائم کئے گئے تھے ڈرون کیمروں کے ذریعے نگرانی کی گئی کمشنر راولپنڈی، ڈی سی راولپنڈی اور آر ڈبلیو ایم سی کے سی ای او خود فیلڈ میں موجود رہے ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے پورے صفائی آپریشن کو مانیٹر کیا گیا ورکرز سڑکوں اور گلیوں میں موجود رہے انہوں نے کہا کہ ثابت ہو گیا ہے کہ حکومت ڈیلیور کررہی ہے مہنگائی پر قابو پایا گیا ہے پوری دنیا پنجاب حکومت کی کارکردگی کی مثالیں دے رہی ہے ہم ذمہ داری کے ساتھ عوام کی خدمت کررہے ہیں مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات