
sعید گرینڈ آپریشن: وزیر بلدیات مسلسل متحرک، اضلاع کے دورے
معاون خصوصی ذیشان ملک اور کمشنر لاہور کے ساتھ سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ، کیمروں کی مدد سے آلائشیں ٹھکانے لگانے کی مانیٹرنگ کا جائزہ قصور، اوکاڑہ، پتوکی، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرہ کا بھی دورہ کیا، سخت گرمی میں صفائی کرنے والے ورکرز ہمارے ہیرو ہیں، ذیشان رفیق
پیر 9 جون 2025 17:45
(جاری ہے)
وزیر بلدیات نے ایل ڈبلیو ایم سی کو ہدایت کی کہ عید آپریشن میں کنٹونمنٹ ایریاز کو بھی شامل کیا جائے۔
صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے 24 گھنٹے عید آپریشن کی نگرانی جاری ہے۔ کمشنر لاہور نے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کو ہدایت کہ ڈمپرز کو ڈھانپ کر ویسٹ ڈمپنگ سائٹس تک منتقل کیا جائے تاکہ شاہراہوں پر گند نہ گرے۔ وزیر بلدیات اور معاون خصوصی نے ایل ڈبلیو ایم سی کے کنٹرول روم کے دورے میں ہدایت کی کہ ہیلپ لائن پر شہریوں کی شکایات پر فوری ایکشن یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کا تعاون گلی محلوں کو صاف رکھنے کے لئے اہم ہے۔ ایل ڈبلیو ایم سی لاہور میں 15 لاکھ ویسٹ بیگ تقسیم کر رہی ہے۔ وزیراعلی کے معاون خصوصی ذیشان ملک نے عید گرینڈ آپریشن کے انتظامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم ورک کے ساتھ وزیراعلی اور شہریوں کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ بعدازاں وزیر بلدیات لکشمی چوک اور مال روڈ آگاہی کیمپ گئے اور وہاں ویسٹ بیگز کا ریکارڈ چیک کیا۔ ذیشان رفیق اور ذیشان ملک نے عید ڈیوٹی کرنے والے سٹاف میں عیدی اور گفٹس تقسیم کئے۔ وزیر بلدیات نے بابا گرائونڈ ڈمپنگ سائٹ پر جاری آپریشن کا بھی معائنہ کیا۔ صوبائی وزرا نے شاہی قلعے کی نواحی آبادی کا دورہ کر کے شہریوں سے فیڈ بیک لیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ سخت گرمی میں سڑکوں اور گلیوں میں صفائی کرنے والے ورکرز ہمارے ہیرو ہیں۔ لاہور سمیت پورے پنجاب میں صفائی کے مثالی انتظامات کئے کئے ہیں۔ ایک لاکھ 30 ہزار کے قریب عملہ صفائی میں مصروف ہے۔ گزشتہ برس کا صفائی کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز کو گرینڈ آپریشن پر مسلسل آگاہ رکھا جا رہا ہے۔ ہر شہر اور ہر گائوں میں ٹیم موجود ہے۔ انشااللہ مقررہ اہداف کا حصول یقینی بنائیں گے۔ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے عید کے دوسرے روز فیصل آباد شہر کا دورہ کیا۔ ایم پی اے شعیب صدیقی بھی ان کے ساتھ تھے۔ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد ندیم ناصر اور ایف ڈبلیو ایم سی کے سی ای او رئوف احمد نے بریفنگ دی۔ ذیشان رفیق نے فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں جاری گرینڈ عید آپریشن کا جائزہ لیا اور کنٹرول روم اور چوک گھنٹہ گھر میں آگاہی کیمپ کا دورہ کیا۔ انہوں نے فیصل آباد میں ماحول دوست ویسٹ بیگز کی تقسیم کی تفصیلات معلوم کیں۔ ذیشان رفیق نے فیصل آباد میں صفائی کے مجموعی انتظامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ لاہور، قصور، اوکاڑہ کے بعد فیصل آباد کا دورہ کر رہا ہوں۔ مزید اضلاع میں بھی جائوں گا۔ وزیراعلی کے مقرر کردہ اہداف حاصل کرنے کے لئے تمام تر توانائیاں صرف کریں گے۔ صوبائی وزیر نے الائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کی سخت ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی شکایات پر فوری ایکشن لے کر رپورٹ بھجوائی جائے۔ صوبائی وزیر نے گلی محلوں کا دورہ کر کے شہریوں سے بھی فیڈبیک لیا۔ شہریوں نے وزیراعلی مریم نواز کے اقدامات اور حکومت کے عید صفائی پلان کی تعریف کی۔ ذیشان رفیق نے ڈی گرائونڈ میں قائم ویسٹ uمنیجمنٹ کمپنی کے کیمپ کا معائنہ کیا اور ویسٹ بیگز تقسیم کئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس عید پر صفائی کا جو معیار دیکھا گیا ہے آج سے پہلے کبھی ایسا نہیں تھا۔ یہ سب وزیراعلی مریم نواز کی لیڈر شپ کی وجہ سے ممکن ہوسکا۔ ستھرا پنجاب پروگرام کو ہر شہر ہر گائوں تک پہنچایا گیا ہے۔ وزیراعلی ورکرز کی بہت قدر کرتی ہیں۔مزید قومی خبریں
-
مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن لیڈرز کیلئے پی ٹی آئی کی حمایت کردی
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے حالیہ بارشوں سے متاثرہ افراد کیلئے 5.8 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کی منظوری دیدی
-
سیلاب زدہ علاقوں میں ٹیلی کام سروسز کی فوری بحالی، پی ٹی اے کے اہم اقدامات
-
وزیراعلیٰ کا ٹوکیو میں ہنڈا کمپنی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ نوریا کایہارا سے ملاقات
-
چیچہ وطنی، جی ٹی روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق
-
راشد منہاس شہید نے اپنی جان قربان کر کے مادرِ وطن کی عزت و وقار کا دفاع کیا، سردار ایاز صادق
-
غیر قانونی ٹرالنگ بلوچستان کے ماہی گیروں اور مقامی لوگوں کیساتھ ظلم کے مترادف ہے ،کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا،وزیراعلیٰ بلوچستان
-
گجرانوالہ میں لاپتہ خاتون کی لاش سیوریج نالے سے برآمد ، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس
-
ضمنی انتخابات سے راہ فرار تحریک انصاف کی شکست کا اعتراف ہے‘عظمیٰ بخاری
-
پی ٹی اے کی سائبر سکیورٹی کے حوالے سے بڑے پیمانے پر تبدیلیاں
-
بلاول بھٹو کا گھوٹکی کے سابق صدر اجمل ڈھر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
گدھے کا گوشت ، حلال جانور کے گوشت سے مہنگا ہوتا ہے ، فوڈ چین ایک دوسرے کی ساکھ متاثر کرنے کے لئے اس طرز کی مہم چلاتے ہیں ، وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.