Live Updates

عسکری قیادت کی جانب سے قوم کو عیدالاضحی کی مبارکباد

عید الاضحی کے پروقار دن پر شہدا کے عظیم خاندانوں کو خراج عقیدت

پیر 9 جون 2025 19:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر،چیئرمین جوائنٹ چیفس اسٹاف کمیٹی، ایئراورنیول چیفس نے قوم کو عیدالاضحی پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق عسکری قیادت نے مشترکہ پیغام میں قومی یکجہتی، دائمی امن اور خوشحالی کی دعا کی۔

(جاری ہے)

افواج پاکستان کی جانب سے قوم کے عزم و استقلال کو خراجِ تحسین اور افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بہادر شہریوں کی قربانیوں کوسلام پیش کیا۔

پیغام میں کہا گیاکہ عید الاضحی کا موقع قربانی، اتحاد اور اخوت کا پیغام لاتا ہے، یہ بابرکت دن ہمیں یکجہتی کے جذبے کو مزید مضبوط بنانے کی ترغیب دیتا ہے، وطن کے تحفظ اور امن کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کے عظیم خاندانوں کو بھی عید الاضحیٰ کے پروقار دن پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات