Live Updates

بااثر افراد کا حساس ادارے کے آفیسر 2 سگے بھائیوں پر مبینہ تشدد‘ افواج کیخلاف نازیبا الفاظ کا استعمال‘ملزما ن کے خلا ف مقدمہ درج

منگل 10 جون 2025 13:20

×فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2025ء)بااثر افراد کا حساس ادارے کے آفیسر 2 سگے بھائیوں پر مبینہ تشدداور افواج پاکستان کیخلاف نازیبا الفاظ کا استعمال پرملزما ن کے خلا ف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ آن لائن کو ملنے والی اطلاعات کے مطا بق بااثر افراد زین وغیرہ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دونوں سگے بھائیوں کو مبینہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

(جاری ہے)

:بااثر افراد مبینہ طور پر افواج پاکستان کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کر رہے تھے۔ مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بننے والے آفسیر 2 سگے بھائیوں نے انہیں ایسا کرنے سے منع کیا تھا۔ مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والے 2 سگے بھائیوں عید کی چھٹیاں گزارنے گھر آئے ہوئے تھے۔ حساس ادارے کے آفسیر 2 سگے بھائیوں کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے والے افراد کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ مبینہ تشدد کا واقعہ تھانہ سٹی کی حدود میں پیش آیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات