Live Updates

ویلڈن ثناء میر، پاکستان کی بیٹی نے پاک دھرتی کا مان بڑھایا ، چیئر مین پی سی بی

ثناء میر نے پاکستان کا نام روشن کیا ہے، محسن نقوی کی آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر ثناء میر کو مبارکباد

منگل 10 جون 2025 20:10

ویلڈن ثناء میر، پاکستان کی بیٹی نے پاک دھرتی کا مان بڑھایا ، چیئر مین ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر ثناء میر کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ویلڈن ثناء میر،پاکستان کی بیٹی نے پاک دھرتی کا مان بڑھایا۔اپنے بیان میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا کہ ثناء میر نے سبز ہلالی پرچم کو بلند اور پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ ثناء میر پاکستان کرکٹ کا اثاثہ اور ویمنز کرکٹرز کے لئے رول ماڈل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ثناء میر کو ہال آف فیم ملنا پاکستان ویمنز کرکٹ کی تاریخ میں ایک سنگِ میل ہے۔انہوںنے کہاکہ ثناء میر نے خواب دیکھا،محنت کی اور تاریخ رقم کر دی۔انہوںنے کہاکہ ثناء میر کا اعزاز پاکستان کے لئے باعث افتخار ہے۔انہوںنے کہاکہ ثناء میر کا کارنامہ قوم کی ہر بیٹی کے حوصلے کو بلند کرتا ہے،ثناء میر نے محنت، لگن اور جہد مسلسل سے یہ کارنامہ سر انجام دیا اور پاکستانی قوم کا نام اونچا کیا۔

انہوںنے کہاکہ یہ کامیابی ثناء میر کے ساتھ پاکستان وویمنز کرکٹ اور پاکستان کی کامیابی ہے۔انہوںنے کہاکہ ایک ثناء میر کو اعزاز ملا ہے، انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب دیگر پاکستانی وویمنز کرکٹرز یہ اعزاز حاصل کریں گی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات