خیبر پختونخوا میں موسم گرم اور خشک رہے گا

چترال، بالائی دیر ، سوات اور کوہستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

منگل 10 جون 2025 22:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آئندہ چند روز تک خیبر پختونخوا میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ چترال، بالائی دیر ، سوات اور کوہستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں موسم گرم اور خشک رہے گا ، صوبے کے میدانی اضلاع شدیدگرمی کی لپیٹ میں رہیں گے ، چترال، بالائی دیر ، سوات اور کوہستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور کا درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، پشاور میں ہوا میں نمی کا تناسب 28 فیصد ریکارڈ ہوا ، سب سے کم درجہ حرارت کالام میں 13 مالم جبہ میں 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بنوں میں پارا 47 ، ڈی آئی خان میں 46 ڈگری سینٹی تک جائے گا ۔