Live Updates

بھارت میں اقلیتوں خصوصامسلمانوں اور عیسائیوں کو تعصب اور ظلم کا سامنا ہے،محمد شاداب رضا نقشبندی

بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہے کوئی حرکت کی تو بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں، سربراہ پاکستان سنی تحریک

منگل 10 جون 2025 19:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں خصوصامسلمانوں اور عیسائیوں کو تعصب اور ظلم کا سامنا ہے،بھارت کے شدت پسندانہ ہندوتوا نظریئے سے پورے خطے کو خطرات لاحق ہیں،پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارتی ہاتھ ملوث ہے دہشتگردوں کا خاتمہ ملک کی سلامتی کیلئے ضروری ہے،اندرونی وبیرونی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم متحد اور آئینی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے،بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہے کوئی حرکت کی تو بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں،پاکستان کے عوام ملک کی سلامتی اور دفاع کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کا جذبہ رکھتے ہیں،پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے اور بھارتی جارحیت کے منہ توڑ جواب دینے کیلئے پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،بجٹ میں مہنگائی کو کم غریب کو روزگار دینے اور غربت کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے جائیں،معاشی استحکام چاہتے ہیں حکومت دعوں کی بجائے عام آدمی کو ریلیف پہنچائے،مہنگائی کم ہونے کے دعوئے صرف دعوئے ہیں عام آدمی کو کوئی ریلیف نہیں ملا ہے،بجٹ میں مزدور کی تنخواہ میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ امید کرتے ہیں بجٹ الفاظوں کا ہیر پھیر اور گورکھ دہندہ نہیں ہوگا،حکومت سنجیدگی کے ساتھ بجٹ کو عوام دوست بنائے عوامی کو عدم ریلیف کی صور ت میں احتجاج کا حق رکھتے ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو آئینی طور پر سہولتیں مہیا کرئے اورغربت،مہنگائی وبیروزگاری کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات