پی ٹی آئی رہنما اکمل باری کو ہراساں کرنے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست میں فیصلہ محفوظ

منگل 10 جون 2025 20:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما اکمل باری کو ہراساں کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست میں وکلا ء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

دوران سماعت اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل فرخ خان لودھی نے موقف اپنایا کہ پولیس نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی نہیں کی بلکہ پہلے سے درج مقدمے میں گرفتاری کی گئی ۔

درخواست گزار کے وکیل خرم لطیف کھوسہ نے دلائل دیئے کہ عدالت نے ہراساں کرنے سے روک رکھا تھا،اس کے باوجود تین بار گرفتاری عمل میں لائی گئی اور دہشتگردی کے مقدمات درج کئے گئے۔ٹرائل کورٹ نے تینوں مقدمات سے نام بھی خارج کر دیئے۔ استدعا ہے عدالت توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔