Live Updates

[ پشتونخوامیپ زیارت مرکزی جلسہ عام کی جھلکیاں

منگل 10 جون 2025 20:55

زیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2025ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع زیارت کے زیر اہتمام پارٹی کامرکزی جلسہ عام زیر صدارت پارٹی چیئرمین ملی مشر وتحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے زیر صدارت زیات فٹبال گراؤنڈ میں منعقد ہوا۔ * پارٹی چیئرمین محمود خان اچکزئی کا زیارت کراس پر پارٹی کارکنوں نے پرتپاک استقبال کیا * جلسہ عام کی تیاریوں کے سلسلے میں ضلع زیارت اور جلسہ گاہ کو پارٹی کے پرچموں سے سجایا گیا تھا اور نہایت خوبصورت وال چاکنگ کی گئی تھی * جلسہ گاہ کے اندر شرکاء کے لیے پینے کے پانی بھی بندوبست کیا گیاتھا * جلسہ گاہ میں ساؤنڈ کے بہترین انتظامات کیئے گئے تھے * جلسہ گاہ میں پارکنگ کے لیے الگ بندوبست کیا گیا تھا * جلسہ گاہ سے باہر پہاڑی چوٹیوں پر بھی لوگ بیٹھ کر مقررین کو سنتے رہے * جلسہ گاہ میں زیارت روڈ کی بندش کے باعث جلوس اور کارکن صدارتی تقریر تک پہنچتے رہے * بعض مقامات پر لیویز فورسز کی بندش، رکاوٹیں حائل کرنے کے باعث جلوس جلسہ گاہ تک بروقت پہنچ نہ سکے * پارٹی چیئرمین محمود خان اچکزئی کو ضلع کوئٹہ، ضلع پشین کے کارکنوں نے قافلے کی شکل میں زیارت تک پہنچایا * زیارت پہنچنے پر ضلع زیارت کے عوام نے محترم مشر محمود خان اچکزئی کو خوش آمدید اور پرتپاک استقبال کیا۔

(جاری ہے)

* نماز ظہر کی ادائیگی محمود خان اچکزئی نے راستے میں مقامی مسجد میں ادا کی * سیکورٹی کے فرائض لیویز، پولیس کے ساتھ ساتھ پارٹی کے کارکنوں نے سرانجام دیئے۔ * جلسہ عام میں پارٹی کے مرکزی، صوبائی ایگزیکٹیوز اور مرکزی کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی *جلسہ عام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور دعا سے کی گئی جس کی سعاد ت شیخ شراف الدین نے حاصل کی * ہزاروں افراد کی جلسہ عام میں شرکت نے جلسے کو زیارت کی تاریخ کا بڑا جلسہ عام ثابت کیا * پارٹی میڈیا کمیٹی کے اراکین نے جلسہ گاہ میں باقاعدہ کیمپ لگا کر جلسے کی کوریج کی لیکن ضلعی سرکاری انتظامیہ نے نیٹ سروس بند کیا* پارٹی سوشل میڈیا ٹیم نے راستوں میں جلوسوں کی کوریج ڈرون فوٹیج کے ذریعے کی۔

* راستوں کی بندش کے باعث کارکن دوردراز گاڑیاں کھڑی کر کے پیدل جلسہ گاہ تک پہنچتے رہے * سٹیج سیکرٹری کے فرائض صوبائی جنرل سیکرٹری کبیر افغان نے ادا کیئے * جلسہ عام کی قراردادیں پارٹی کے مرکزی سیکرٹری عبدالحق ابدال نے پیش کیئے ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات