بیٹے کی جان کو خطرہ لاحق ،آئی جی پولیس سندھ، آئی جی پولیس پنجاب ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کر کے بیٹے کو بازیاب کرائیں، قیصرہ اعجاز

منگل 10 جون 2025 21:10

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء) کوٹری سائٹ خدا کی بستی نمبر 1 کی رہائشی قیصرہ اعجاز بیوہ غلام شبیر نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کی، انہوں نے الزام لگایا کہ گذشتہ ماہ 28 مئی کی رات تقریبا 3 بجے پنجاب کے ضلع بہاول نگر کے چک نمبر 169 مراد اور چک نمبر 97 فتح چشتیاں کے رہائشی، میری سابقہ بھابھی سعدیہ ناصر زوجہ محمد صغیر موچی اپنے شوہر صغیر موچی، محمد سفیان، عمران اور ادیبہ زوجہ عمران سرور کے ساتھ مسلح ہو کر ہمارے گھر میں داخل ہوئے اور میرے 18 سالہ بیٹے حماد کو زبردستی اغوا کر کے لے گئے، انہوں نے کہا کہ کوٹری پولیس دوسرے صوبے میں کارروائی کی اجازت نہ ہونے کا جواز پیش کر کے ملزمان کے خلاف کوئی بھی کارروائی کرنے کو تیار نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ ان کی سابقہ بھابھی ان کے حصے میں آنے والی 2.5 کنال زمین زبردستی ہتھیانے کے لیے دبا ڈالتی رہی ہے اور انکار پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتی رہی ہے، اب دو ہفتے قبل اس نے اپنے شوہر اور دیگر افراد کے ساتھ میرے بیٹے کو اسلحہ کے زور پر اغوا کر لیا ہے، قصیرہ اعجاز نے کہا کہ ان کے بیٹے کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہے، آئی جی پولیس سندھ، آئی جی پولیس پنجاب اور دیگر اعلی حکام سے پرزور اپیل ہے کہ ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کر کے میرے بیٹے حماد کو بازیاب کرایا جائے�

(جاری ہے)