Live Updates

بجٹ 2025-26: ایس ایم ایز رسک کور ریج سکیم کے تحت مئی 2025 تک 95 ہزار سے زیادہ SMEs کو 311 ارب روپے سے زائد کی مالی معاونت فراہم کی گئی

منگل 10 جون 2025 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) ایس ایم ایز رسک کور ریج سکیم کے تحت مئی 2025 تک پچانوے (95) ہزار سے زیادہ SMEs کو تین سو گیارہ (311) ارب روپے سے زائد کی مالی معاونت فراہم کی گئی۔منگل کو بجٹ تقریر کے دوران وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہاکہ اس کے نتیجے میں کل ایس ایم ای چار سو اکہتر (471) ارب روپے سے بڑھ کر چھ سو اکتالیس (641) ارب روپے ہو گیا ہے جبکہ مستفید ہونے والے کاروباروں کی تعداد ایک لاکھ چوہتر ہزار سے بڑھ کر دولاکھ باسٹھ ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کا عزم ہے کہ انشاء اللہ 2028 تک SME فنانس کو 1100 ارب روپے تک بڑھایا جائے اور مستفید کاروباروں کی تعداد سات لاکھ پچاس ہزار تک پہنچائی جائے۔انہوں نے کہاکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان ، فن ٹیک اداروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر SME فنانس کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے سرگرم ہے اور حال ہی میں SME فنانس سے متعلق نظر ثانی شده ضوابط عوامی مشاورت کے لیے جاری کیے ہیں۔ ان ضوابط کا مقصد بینکوں کو زیادہ لچک دینا، قرضے کے حصول کا عمل آسان بنانا، ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینا اور ضمانت کی شرائط کو نرم کرنا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات