بلوچستان میں زیادتیوں ناانصافیوں اورلاقانونیت کی وجہ سے عوام میں سخت غم و غصے اورخوف ودہشت پایاجاتاہے،مولانا ہدایت الرحمان بلوچ

منگل 10 جون 2025 22:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء) امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں زیادتیوں ناانصافیوں اورلاقانونیت کی وجہ سے عوام میں سخت غم و غصے اورخوف ودہشت پایاجاتاہے۔ریاستی جبر،انسانی حقوق کی پامالی اور غیر جمہوری ہتھکنڈوں کی وجہ سے عوام پریشان بلوچستان جام کاروبارتجارت بندہیں۔

امرائے اضلاع وذمہ داران اسلام آبادکی طرف لانگ مارچ کی تیاریاں شروع کردیں۔طاقت کااستعمال,گرفتاری تشدد,گرفتاریاں مقدمات سے مسائل ومشکلات اور نفرت میں اضافہ ہوگا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گوادرمیں تقریب سے خطاب اوروفدسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا۔انہوںنے کہاکہ حق دو بلوچستان مہم دراصل بلوچستان کے ہرقوم قبیلہ اورہربولی بولنے والے کی تحریک ہے بلوچستان کے عوام کوانسانی معاشی جمہوری حقوق نہیں مل رہے۔

(جاری ہے)

پینے کے صاف پانی عدل وانصاف کیلئے عوام ترس گیے ہیں۔لاپتہ افرادکی عدم بازیابی سب سے بڑامسئلہ ہے۔بلوچستان کے عوام کوریاستی جبر اور ظلم کے ذریعے جمہوری جدوجہدسے متنفراوردورکرنے کی سازش ہورہی ہے سب ملکرحقوق کے حصول ظلم وجبرلاقانونیت کے خلاف جدوجہدمیں جماعت اسلامی کاساتھ دیں۔حق دوبلوچستان کوتحریک کی کامیابی سے بلوچستان کے عوام کوحقوق مل سکتے ہیں۔

عوام کے جمہوری آوازکو دبانے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہیمگر تاریخ گواہ ہے کہ ظلم اور جبر سے کبھی کسی قوم کو جھکایا نہیں جا سکاریاستی ادارے طاقت کے نشے میں یہ بھول رہے ہیں کہ ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔نوجوانوں کو روزگار,تاجروں کیلئے بارڈرزکھول دیے جائیں اور تمام سیاسی قیدی وکارکنان کو فی الفور رہاکیا جائیبلوچستان کے عوام کے جمہوری آئینی اور انسانی حقوق کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔ پائیدار امن طاقت کے وحشیانہ استعمال سے نہیں بلکہ عدل و انصاف، مذاکرات اور عوام کو ان کے حقوق کی فراہمی سے ممکن ہے۔ لہٰذا ریاست فوری طور پر طاقت کا راستہ ترک کر کے بلوچستان میں حقیقی امن و استحکام کے قیام کے لیے سنجیدہ مذاکرات کا آغاز کرے۔