Live Updates

1 نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراطلاعات عطا تارڑ کا اسرائیل کی تسلیم کرنے کے سلسلے میں بیان قابل مذمت نظریہ پاکستان کے خلاف سازش ہے، ڈاکٹر عطاء الرحمان

منگل 10 جون 2025 22:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2025ء)نائب امیرجماعت اسلامی بلوچستان ڈاکٹرعطا الرحمان نے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراطلاعات عطا تارڑ کا اسرائیل کی تسلیم کرنے کے سلسلے میں بیان قابل مذمت نظریہ پاکستان کے خلاف سازش ہے۔اس قسم کے ظالمانہ سازشی بیانات امت مسلمہ اور پاکستان سے غداری ہے قائد اعظم نے اسرائیل کو ایک ناجائز مملکت قرار دیا تھا اور وہ ناجائز مملکت ہے اور قران فرماتا ہے کہ بدترین دشمن اس زمین پر اگر کوئی مسلمانوں کا ہو سکتا ہے تو وہ اسرائیل ہے یہودی ہیں اب اس بدترین دشمن کے بارے میں جو الفاظ اللہ تعالی نے قران میں استعمال کیے ہیں دراصل خدا سے اور قران سے بھی غداری ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے مدرسہ دارالرشادچمن پھاٹک میں علمائے کرام کیوفدسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیاانہوں نے کہاکہ اس میں کوئی گنجائش کسی مولوی کے لیے اور کسی حکمران کے لیے نہیں ہے کہ وہ متاہنت و نرمی سے کام لے اس سلسلے میں چار چیزیں ہیں جو کہ ہمارے اور کافر مملکتوں کے درمیان اصل دشمنی کا باعث ہے ایک قران کا سچا ہونا ایک نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پر کوئی حرف انا اور ایک حرم شریف اور مسجد اقصی کی توہین کرنا اور وہاں کے اکثریت مسلمانوں کو مجبور کرنا کہ وہ وہاں سے ہجرت کریں اس سلسلے میں اگر کوئی ایسی حرکت پاکستان کے اندر کسی نے کوشش کی تو اس کو مسلمانوں کے غیض و غضب کا شکار ہونا پڑے گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات