
چیف جسٹس آ ف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل اور تنظیم علماء المسلمین کے چیئرمین شیخ ڈاکٹر محمد العیسیٰ سے ملاقات
منگل 10 جون 2025 22:40
(جاری ہے)
دونوں رہنمائوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ اسلام میں عدل کو معاشرتی استحکام، انسانی وقار اور عالمی امن کے لیے مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انصاف، مساوات اور قانون کی حکمرانی کو اسلامی تعلیمات کے مطابق فروغ دینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،بالخصوص جب دنیا بھر میں عدالتی نظام دبائو کا شکار ہیں۔
شیخ ڈاکٹر محمد العیسیٰ نے اس موقع پر کہا کہ مسلم ورلڈ لیگ انصاف کے فروغ کو ایک آفاقی قدر کے طور پر اسلامی اصولوں کی روشنی میں فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف صرف ایک قانونی تصور نہیں بلکہ اسلام میں ایک اخلاقی فرض ہے۔ موجودہ عالمی منظرنامے میں انصاف سے دوری ہم سب سے مشترکہ اقدام کا تقاضا کرتی ہے، تاکہ مذہبی، قانونی اور سیاسی قائدین مل کر منصفانہ حکمرانی اور انسانی حقوق پر اعتماد بحال کریں۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے ان خیالات کی تائید کرتے ہوئے پاکستان کے عدالتی نظام کی دیانتداری اور اسلامی قانونی اصولوں کے عصری اطلاق کے لیے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کی تعلیمات انصاف کا ایک لازوال فریم ورک فراہم کرتی ہیں اور بطور قانون دان ہمارا فرض ہے کہ ان اصولوں کو جدید پیچیدگیوں کے باوجود برقرار رکھیں۔ علمائے کرام اور عدالتی اداروں کے درمیان تعاون نظامی ناانصافیوں کے خاتمے کے لیے ناگزیر ہے۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ پاکستان جو مختلف حیثیتوں میں سعودی عدالتی نظام سے منسلک رہا ہے، یتیموں و بیوائوں کے حقوق، وراثت کے معاملات، اور معاہداتی ذمہ داریوں کے حوالے سے شیخ ڈاکٹر محمد العیسیٰ کے تجربے سے سیکھنے کا خواہاں ہے۔اس ملاقات میں مسلم ورلڈ لیگ اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے درمیان تعلیم و تربیت اور قانونی اصلاحات کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بھی غور کیا گیا تاکہ انصاف اور اخلاقی حکمرانی کو مضبوط بنایا جا سکے۔ دونوں رہنمائوں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ اسلامی اقدار کے مطابق عدالتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے مسلم ممالک کے درمیان مکالمے کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان کی دعوت پر شیخ ڈاکٹر محمد العیسیٰ نے پاکستان کا دورہ کرنے اور عدلیہ سے ادارہ جاتی سطح پر روابط قائم کرنے پر آمادگی ظاہر کی، خاص طور پر اسلاموفوبیا اور بین المذاہب مکالمے کے موضوعات پر علمی تبادلہ خیال کے لیے۔یہ ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی اور مستقبل میں مکالمے اور باہمی تعاون کے نئے در وا کرنے کا ذریعہ بنے گی۔مزید قومی خبریں
-
کراچی،پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کئی سال بعد بچے سمیت قتل
-
پہلی مرتبہ پاکستان کے بانڈز کی لین دین اضافی قیمت پر ہورہی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
-
پاکستان رواں برس قرضوں کی مد میں کتنی رقم ادا کرے گا گورنر اسٹیٹ بینک نے تفصیل بیان کردی
-
مزدوروں کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی ، حکومت پنجاب کا تاریخی قدم
-
پنجاب بھر میں 1289 ٹریفک حادثات میں 18 افراد جاں بحق، 1490 زخمی
-
پنجاب میں ہزاروں سرپلس اساتذہ کے تبادلوں کا معاملہ
-
مزدورکی تنخواہ 37 ہزار روپے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پرحکام سے جواب طلب
-
راول ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ، کورنگ نالے میں پانی کی سطح میں اضافہ متوقع
-
وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری سے ڈائریکٹر آل چائنہ فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کی قیادت میں چینی کاروباری وفد کی ملاقات
-
میر صادق سنجرانی کی کوششیں رنگ لے آئیں، ایرانی حکام نے راجے روتک تجارتی گزرگاہ کو دوبارہ کھول دیا
-
سینیٹرعرفان صدیقی کی بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی لوک سبھا میں حالیہ تقریر پر شدید تنقید
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اربعین پر جانے والے زائرین کے لیے سفری مشکلات پر شدید تشویش کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.