Live Updates

جموں و کشمیر،ضلع سانبہ میں بھارتی فورسز کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائی جاری

بدھ 11 جون 2025 15:45

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیرمیں فورسز نے ضلع سانبہ میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فورسز کے اہلکاروں نے ضلع کے علاقے سدیالی میں مشتبہ نقل و حرکت کا بہانہ بناکر بڑے پیمانے پر تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ حکام نے دعویٰ کیا کہ انہیں علاقے میں ایک مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی جس کے بعد یہ کارروائی شروع کی گئی ۔ فوجی آپریشن بھارتی فوج، پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اورپولیس کا سپیشل آپریشن گروپ مشترکہ طور پر کررہے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ فضائی نگرانی کے لیے ڈرونز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات