Live Updates

تبدیلی 6 ماہ میں نظر آنا شروع ہو جائے گی، عاقب جاوید نے اپنا ہدف بتا دیا

میرا مشن نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو مثالی بنانا ہے، میرا ہدف این سی اے میں سہولتیں بہتر کرکے پاکستان کو بیک اپ ٹیلنٹ دینا ہے : ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس پی سی بی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 11 جون 2025 12:59

تبدیلی 6 ماہ میں نظر آنا شروع ہو جائے گی، عاقب جاوید نے اپنا ہدف بتا ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 جون 2025ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے اپنا ہدف بتا دیا اور کہا ہے کہ تبدیلی 6 ماہ میں نظر آنا شروع ہو جائے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے پی سی بی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اپنے عزائم اور اہداف بتا دیے۔
عاقب جاوید نے کہا کہ ان کا مشن نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو مثالی بنانا ہے۔

میرا ہدف این سی اے میں سہولتیں بہتر کر کے پاکستان کو بیک اپ ٹیلنٹ دینا ہے۔

(جاری ہے)

کرکٹ شائقین کو 6 ماہ میں فرق نظر آنا شروع ہو جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے جب کوچنگ شروع کی، اس وقت پاکستان میں کوچنگ کلچر نہیں تھا۔ 2003ء میں این سی اے اسٹارٹ کی اور 2007ء تک اس کو دنیا کی بہترین اکیڈمیز میں لاکھڑا کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ ماہ عاقب جاوید کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس مقرر کیا تھا۔ اس سے قبل سابق کرکٹر سلیکشن کمیٹی کے سینئر رکن اور قومی ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔                                                                                                                              
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات