Live Updates

سانبہ میں بھارتی فورسز کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائی

فوجی آپریشن بھارتی فوج، پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اورپولیس کا اسپیشل آپریشن گروپ مشترکہ طور پر کررہے ہیں

بدھ 11 جون 2025 16:20

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیںبھارتی فورسز نے ضلع سانبہ میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فورسز کے اہلکاروں نے ضلع کے علاقے سدیالی میں مشتبہ نقل و حرکت کا بہانہ بناکر بڑے پیمانے پر تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ حکام نے دعویٰ کیا کہ انہیں علاقے میں ایک مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی جس کے بعد یہ کارروائی شروع کی گئی ۔ فوجی آپریشن بھارتی فوج، پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اورپولیس کا اسپیشل آپریشن گروپ مشترکہ طور پر کررہے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ فضائی نگرانی کے لیے ڈرونز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات