چیچہ وطنی،مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،ساتھی فرار

بدھ 11 جون 2025 16:47

چیچہ وطنی،مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،ساتھی ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیاتاہم اسکاساتھی فرار ہوگیا،پولیس کے مطابق اوکانوالہ بنگلہ پولیس کو اطلاع ملی کہ دو اسلحہ بردار ڈاکوؤں نے 157،نائن ایل کے رہائشی غلام عباس سے موٹر سائیکل ،نقدی اور موبائل فون چھین لیا ہے ،جس پرپولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کرتے ہوئے انہیں کمیر کے علاقہ میں گھیرلیا۔

(جاری ہے)

ملزمان نے سیدھی فائرنگ شروع کردی اور جوابی فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو شہباز جانی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اسکا ساتھی فرار ہوگیا۔ملزم کے قبضہ سے چھینی گئی موٹر سائیکل،نقدی،موبائل فون اور ناجائزاسلحہ برآمد کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔\378