Live Updates

موجودہ بجٹ آئی ایم ایف کے اشاروں پر عوام کا معاشی گلا گھونٹنے کی سازش ہے‘جے یو آئی

وفاقی بجٹ صرف اعداد و شمار کا گورکھ دھندہ ہے ، یہ بجٹ غریب کے خاتمے اور حکومت بچانے کا منصوبہ ہے

بدھ 11 جون 2025 16:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء) موجودہ بجٹ آئی ایم ایف کے اشاروں پر عوام کا معاشی گلا گھونٹنے کی سازش ہے، وفاقی بجٹ صرف اعداد و شمار کا گورکھ دھندہ ہے ، یہ بجٹ غریب کے خاتمے اور حکومت بچانے کا منصوبہ ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان جمعیت علماء اسلام اسلم غوری نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں کے رحم وکرم پر پاکستانی عوام کو چھوڑ دیا گیا ہے ، حکومت کی نااہلی کی قیمت ہر گھر اور ہر کاروبار بھگت رہا ہے ،موجودہ بجٹ میں حکمرانوں کی عیاشیوں کا بندوبست، عوام کے لیے مہنگائی اور محرومی ہے ، حکمرانوں نے اپنی تنخواہیں 200فیصد بڑھا لیں، سرکاری ملازمین کو صرف 10فیصد کا لولی پاپ تھما دیا ۔

انہوں نے کہا کہ قرض، سود اور کرپشن کا زہر معیشت کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے ،معاشی سروے نے حکومتی نااہلی کا پردہ چاک کر دیا ، اقتصادی سروے نے حکمرانوں کے معاشی فریب کو بے نقاب کر دیا ۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات