Live Updates

پشاور اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی شدت 4.7 اور گہرائی 211 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان ریجن تھا

بدھ 11 جون 2025 17:38

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس پر لوگ خوف و ہراس کے باعث کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.7 اور گہرائی 211 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان ریجن تھا۔واضح رہے کہ حالیہ کچھ عرصے میں پاکستان کے مختلف علاقوں میں تواتر سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔اس سے قبل یکم جون سے کراچی میں اب تک زلزلے کے 30 سے زائد جھٹکے محسوس کیے جاچکے ہیں، شہر میں حالیہ زلزلے کے جھٹکے قائدآباد، گڈاپ، ملیر، ڈی ایچ اے اور کورنگی کے علاقوں سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات