Live Updates

وفاقی وزیر امیر مقام کی وفاقی بجٹ میں سابقہ فاٹا/پاٹا کےلیے ٹیکس چھوٹ برقرار رہنے پر عوام کو مبارک باد

بدھ 11 جون 2025 17:52

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے وفاقی بجٹ 26۔2025 میں سابقہ فاٹا/پاٹا کےلیے ٹیکس چھوٹ برقرار رکھنے پر وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عوام کو مبارک باد دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے جاری بیان میں کہا کہ میرے مطالبے پر سابقہ فاٹا/پاٹا کے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے ٹیکس استثنیٰ برقرار رکھا گیا اور صرف پورٹ پر درآمد ہونے والی اشیا پر 10 فیصد سیلز ٹیکس کے سوا کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا جو خوش آئند اور قابلِ تحسین اقدام ہے۔

انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہمیشہ پسماندہ علاقوں کی ترقی، خوشحالی اور عوامی ریلیف کو ترجیح دیتی رہی ہے اور یہ فیصلہ بھی اسی وژن کا تسلسل ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات