Live Updates

بجٹ 2025-26 میں وزارت داخلہ کیلئے 12 ارب 90 کروڑ 84 لاکھ روپے مختص

بدھ 11 جون 2025 19:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2025ء)بجٹ 2025-26 میں وزارت داخلہ کیلئے 12 ارب 90 کروڑ 84 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔آئندہ سال وزارت داخلہ کے جاری منصوبوں کیلئے 7 ارب 90 کروڑ 84 لاکھ مختص کئے گئے ہیں۔ آئندہ مال سال وزارت داخلہ کی نئی سکیموں کیلئے 5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ اسلام آباد سیف سٹی کی توسیع کیلئے 3 ارب روپے مختص کرنے کی تجویزہے۔

آئندہ سال میں اسلام آباد انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کیلئے 2 ارب روپے ‘ سندھ میں 13 نئے پاسپورٹ دفاتر کی تعمیر کیلئے 36 کروڑ 86 لاکھ‘سیکٹر ایچ 16 میں ماڈل جیل کی تعمیر کیلئے ایک ارب 18 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اسلام آباد پولیس میں مینجمنٹ تبدیلی یونٹ کے قیام کیلئے 5 کروڑ 15 لاکھ رکھے گئے ہیں۔آئندہ سال انٹگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم کیلئے 37 کروڑ 72 لاکھ روپے مختص میٹرو بس کی اسلام آباد ایئرپورٹ تک آپریشن کیلئے 42 کروڑ 40 لاکھ مختص کئے گئے ہیںپاسپورٹ کیلئے بائیومیٹرک شناخت سسٹم کی اپ گریڈیشن کیلئے 20 کروڑ م‘آئندہ مالی سال میں نیشنل پولیس اسپتال اسلام آباد کیلئے 10 کروڑ روپے ‘ اسلام آباد کے دیہاتی علاقوں میں رین واٹر ہارویسٹنگ کیلئے 4 کروڑ مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے اسلام آباد کے ترقیاتی پیکج کیلئے 2 ارب روپے‘ اسلام آباد کے دیہاتی علاقوں میں لینڈ ریونیو ریکارڈز کیلئے 5 کروڑ‘ نیشنل فارنزک اینڈ سائبر کرائم ایجنسی کیلئے 10 کروڑ ا ور وزارت داخلہ کے ڈیجیٹل اکانومی کے منصوبے کیلئے 2 ارب 59 کروڑ مختص کئے گئے ہیں۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات