Live Updates

صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کا عمدہ حج انتظامات پر سعودی حکومت کو خراج تحسین

بدھ 11 جون 2025 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2025ء) چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی حج سیزن2025 کی کامیابی پر حکومت سعودی عرب اوروزارت مذہبی امور پاکستان کو مرکزی جامع مسجد گول کے اجتماع میں مبارک باد پیش کرتے ہوئے ۔ حج 2025 میں سعودی حکومت کے تمام محکموں کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں مملکت سعودی عرب مزید ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہے۔

حج انتظامات عمدہ، مسجد الحرام کی توسیع و ترقی کیلئے اقدامات، عازمین حج کو بہتر سہولیات اس مرتبہ فراہم کی گئی ہیں۔مناسک حج کو محفوظ اور آسان بنانے اور حجاج کرام کو ہر طرح کی سہولت و خدمات کی فراہمی کیلئے تمام محکموں کی کاوشیں خراج تحسین کی مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

اس مرتبہ سعودی عرب نے حج انتظامات کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔ مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ اور مقدس مقاما ت پر لاکھوں حجاج کو پانی، کھانا، رہائش،ٹرانسپورٹیشن اور صحت کی اعلیٰ خدمات فراہم کی گئیں۔

جدید ٹیکنالوجیز اور جدید خدمات کے استعمال نے حجاج کی سیفٹی کے ساتھ محفوظ اور آرام دہ انداز میں مناسک کی ادائیگی کیلئے پر امن ماحول پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ سعودی حکومت نے حج سے فراغت کے فوری بعد عمرہ ویزہ دوبارہ شروع کرنے کا جو اعلان کیا ہے اس اعلان سے سعودی وزارت حج و عمرہ کا شاندار تشخص اجاگر ہوا ہے۔ حج2025 کامیاب انعقاد پاکستانی حج مشن کی کارکردگی بھی قابل فخر ہے۔

پاکستان سے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت حجاج کرام کو بہترین سہولیات فراہم ہوئی ہیں جس میں پاکستان میں متعین سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ حج مشن 2025کی کامیابی پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطاء الرحمن، ڈی جی حج سمیت وزارت مذہبی امور پاکستان کے تمام ارکان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات