Live Updates

چناری،مسلم لیگ(ن) جہلم ویلی کو شدید دھچکا

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے قریبی ساتھی،مسلم لیگ ن جہلم ویلی کے بانی وسینئر رہنماء ٹھیکیدار چوہدری نذیر آف جسکول اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں شامل

بدھ 11 جون 2025 21:50

چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2025ء)مسلم لیگ(ن) جہلم ویلی کو شدید دھچکا،سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے قریبی ساتھی،مسلم لیگ ن جہلم ویلی کے بانی وسینئر رہنماء ٹھیکیدار چوہدری نذیر آف جسکول اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں شامل ہو کر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ کے قافلہ کا حصہ بن گئے۔

(جاری ہے)

شمولیتی پروگرام پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ بنی حافظ میں منعقد ہوا،جس میں پاکستان پیپلز پارٹی جہلم ویلی کے رہنماؤں حافظ غلام نبی چوہان،راجہ طاہر،کامران دانش،کامران مقدم،خورشید اعوان ایڈدوکیٹ،خالد مغل،صاحبزادہ یاسر یوسف،صاحبزادہ جمال،شہر یار ظفر،زاہد نور،چوہدری شفیق،عمر نور اور دیگر نے شرکت کی،تقریب میں مسلم لیگ ن جہلم ویلی کے بانی رہنماء،سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے قریبی ساتھی ٹھیکیدار چوہدری نذیر،سجاد پسوال،اعتزاز پسوال،میر حسن پسوال،فرقان رشید،ہارون صادق، نوید پسوال،نزاکت حسین،محمد وقاص،نوید مرتضیٰ،چوہدری اعجاز،چوہدری صادق،چوہدری مرتضیٰ،چوہدری رفاقت راج اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہو کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے،اس موقعہ پر پیپلز پارٹی رہنماء صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر نے ٹھیکیدار چوہدری نذیر سمیت تمام شامل ہونے والوں کو پھولوں کے ہار ڈالے،مٹھائی کھلا کر پیپلز پارٹی میں ویلکم کیا،مسلم لیگ(ن) سے مستعفی ہو کر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر شامل ہونے والے ٹھیکیدار چوہدری نذیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ن)راجہ فاروق حیدر خان کے لیے جان،مال،وقت کی قربانی دی، برادری کو ناراض کیا،زندگی برباد کی اس کے باوجود مایوسی ہوئی، مسلم لیگ غیریبوں ،مظلوموں کی جماعت نہیں ہے اس لیے آج اپنے ساتھیوں سمیت اشفاق ظفر کے قافلہ کا حصہ بن گیا ہوں ان شاء اللہ کھلانہ سے سلمیہ تک آئندہ عام انتخاب میں کامیابی کے لیے اشفاق ظفر کی بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے ان کی کامیابی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے،عوام بھی اشفاق ظفر کے قافلہ کا حصہ بنیں ان شاء اللہ انھیں مایوسی نہیں ہو گی،آج سے لال حویلی جسکول پر مسلم لیگ ن کے پرچم کی جگہ پیپلز پارٹی کا پرچم لہرائے گا،جو میری زندگی کی آخری سانسوں تک لہراتا رہے گا،دیگر شامل ہونے والوں نے کہا کہ حلقہ چھ جہلم ویلی کے عوام کے اصل ووٹ کے حقدار صاحبزادہ اشفاق ظفر ہیں،ہر سازش کو ناکام بنائیں گے لیڈ کو اتنے مارجن میں بدلیں گے پھر مخالفین کے لیے نتائج تبدیل کرنا اور بھی مشکل ہو جائے گا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ نے کہا کہ مسلم لیگ ن گذشتہ اٹھارہ سالوں سے سکیم خوری میں مصروف ہے ایم ایل اے فنڈز، زمین پر کہیں نظر نہیں آرہے عوام سکیم خوروں سے تنگ آچکے ہیں عوام اپنے نمائندے کا فیصلہ آزادانہ طور پر کرنا چاہتے ہیں مسلم لیگ سے علیحدگی اختیار کر کے میرے گھر آکر پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے مسلم لیگ ن جہلم ویلی کے بانی رہنماء ٹھیکیدار چوہدری نذیر سمیت تمام شامل ہونے والوں کا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں،ان شاء اللہ پیپلز پارٹی نئے شامل ہونے والوں کی عزت نفس پر کوئی سودہ بازی نہیں کرے گی ،اپنے پرانے،نئے کارکنان کا پوری قوت کے ساتھ دفاع کرنے میں کسی بھی قسم کی کسر نہیں چھوڑے گی،میرے گھر کے دروازے پیپلز پارٹی کے کارکنان کے لیے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں آج ٹھیکیدار چوہدری نزیر سمیت دیگر نے میرے گھر آکر پیپلز پارٹی میں شامل ہو کر جو عزت دی ان شاء اللہ زندگی کی آخری سانسوں تک اس عزت کا خیال رکھوں گا،پیپلز پارٹی غریب،کسان،مزدور،عام آدمی اور مظلوموں کی پارٹی ہے پیپلز پارٹی کارکنان کو عزت دینے والی پارٹی ہے ان شاء اللہ نئے شامل ہونے والے اپنی عزت میں کمی محسوس نہیں کریں گے اور نہ ہی ان کی عزت پر کوئی سمجھوتہ کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات