امریکہ میں بھارتی خفیہ نیٹ ورک بے نقاب: ہندو امریکن فائونڈیشن مودی حکومت کی آلہ کار

بدھ 11 جون 2025 22:08

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) امریکہ میں بھارتی خفیہ نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا ہے اور ہندو امریکن فائونڈیشن مودی حکومت کے آلہ کار کے طور پر کام کررہی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ مودی حکومت2014 سے عالمی سطح پر ریاستی دہشتگردی کا جال بنتی آ رہی ہے جو اب عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکا ہے۔ امریکہ کے فریمانٹ گردوارے نے ہندو امریکن فائونڈیشن کو مودی حکومت کا غیر ملکی ایجنٹ قرار دے دیا۔

دی گارڈین کے مطابق فریمانٹ گردوارے نے امریکی محکمہ انصاف سے ہندو امریکن فائونڈیشن کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ گردوارے نے کہا ہے کہ ہندو امریکن فائونڈیشن بھارتیہ جنتا پارٹی کے مفادات کو امریکہ میں فروغ دے رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق ہندو امریکن فائونڈیشن نے بی جے پی کے موقف کی مسلسل حمایت کی ہے۔

(جاری ہے)

فریمانٹ گردوارے نے مطالبہ کیا ہے کہ ہندو امریکن فائونڈیشن کو غیر ملکی ایجنٹ کے طور پر رجسٹر کیا جائے۔

گردوارے کا دعویٰ ہے کہ ہندو امریکن فائونڈیشن نے بھارتی حکام کو اپنے پروگرامز میں پلیٹ فارم فراہم کیا۔دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق مودی حکومت پہلے ہی سکھ کارکنان کے خلاف کینیڈا اور امریکہ میں کارروائیوں کے الزامات کی زد میں ہے۔ہردیپ سنگھ نجر کو قتل کرنے کے بعد بھارتی حکومت پر بیرون ملک سکھوں کے خلاف اقدامات کھل کر واضح ہو گئے ہیں۔ امریکہ نے بھی واضح کیا تھا کہ کہ بھارتی ایجنٹ نے امریکی شہری اور سکھ کارکن گرپتونت سنگھ پنو کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ہندو امریکن فائونڈیشن نے مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سیاسی سرگرمیاں بڑھا دی ہیں۔