Live Updates

سرکاری ملازمین کی تنظیموں نے وفاقی بجٹ کو مسترد کردیا،لائحہ عمل کی تیاری کیلئے آج کراچی میں تنظیموں کا اجلاس ہوگا

بدھ 11 جون 2025 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء) سندھ گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس سگیگا میں شامل تنظیموں نے وفاقی بجٹ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے تنخواہوں پینشن میں 100 فیصد اضافے،منجمندالاونسزمیں مہنگائی کے لحاظ سے اضافہ کرنے،فوتگی کوٹے کی بحالی ڈسپیرٹی ریڈیکشن الاونس صوبائی ملازمین کو بھی جاری کرنا سمیت دیئے گئے مطالبات پر عملدرآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

سگیگا کے رہنماؤں مقبول مہر، سید ذوالفقارشاہ، نذر حسین جلالانی،اشرف بوزئی اور دیگر نے آج سگیگا کا اہم اجلاس آئندہ کے لائحہ عمل کی تیاری کیلئے کراچی میں طلب کیا ہے۔جس کے فیصلوں کا اعلان پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔ان رہنماوں نے سابق چیف سیکریٹری سندھ کے بی رند کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات